صِرَٲطَ الَّذِينَ..


 




صِرَٲطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِالْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ,وَلَاالضَّآلِّينَ


 راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا نہ انکی جن پر  غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی 

آیت - 7 - سورہ الفاتحہ

 

  • صِرَٲطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ

 

بخش ہمیں راستہ امن والوں کا
فردوس اعلٰی کے چمن والوں کا
ایسے لوگوں کو بنا ہمدم
چلتے ہو تیری طرف جن کے قدم
میرے اہل واعیال کو عطا کر وہ زینہ
عمل نیک کرنے کا آجائے ہمیں قرینہ
بخش ہمیں تو یارب امن کا راستہ
فردوس اعلٰی کے چمن کا راستہ
والدین بہن بھائی اور رشتہ دار
اپنی راہ پہ کر دے ہمیں تو سوار
بخش ہمیں راستہ صالحین کا
جنت میں ٹکڑا دے ہمیں زمین کا
دوستوں میں ایسے ہم جولی بنا
ہر لمحہ کرے یارب تیرا حق ادا
بخش ہمیں راستہ انعام والوں کا
فردوس اعلٰی کے انجام والوں کا
تیرے دریچے پہ ہے سر جھکائے ہم
امت مسلمہ کے لوٹا نہ توقدم
بخش ہمیں مایوسی میں جنت کی راہ
فردوس اعلٰی میں رہیں ہم سدا
یارب یہ دعا کرنا ضرور قبول
معاف کرنا ہو گئی ہو اگر کوئی بھو
ل

  

  •    عَلَيْهِمْ غَيْرِالْمَغْضُوبِ

 جس قوم پر ہوا اللہ غضب ناک

یہودی کردار کو ہوئی یہاں مات

اللہ کے غضب کا سبب جو بنا

علماء اور مشائخ نے کیا نہ حق ادا

برائی کونہ روکنا اور اچھائی کونہ اپنانا

اس غلطی سے دور ہوا یہودی کا زمانہ

یاروں آج قصّہ سنو اک ایسے گھر کا

اللہ اوررسول کا وہاں ڈر تھا

خود ہی سناتا ہوں تمھیں میں حالات

حرام کمائی سے داخل ہوئی میرے گھر رات

یہودی اک خصلت سے ہوا میں ذلیل وخوار

 رحمت سے دوری ملی اور ملنے لگی ہار

اپنی زبان سے دینے لگا بیوی کوپروانہ

اچھی مجھے لگنے لگی ہر دوسری فرزانہ

ناشکرا پن ہو گیا میرے گھر داخل

اس سے باہر نکل گئے نماز اور نوافل

بیٹے کی بیماری نے دل دیا ہلا

توبہ استغفارنے رب دیا ملا

اب میری کمائی میں شامل نہیں حرام

سکون و اطمینان کا ملا پھر انجام

یاروں مجھے  سمجھ آئی اس بات کی

غضب ناکی سے بچنا ہو تو مانو اس ذات کی

یہودی خصلت جو بھی اپنائے گا

اللہ کے غضب کو وہ بلائے گا

اللہ سے ہے میری یہ التجا

یارب یہ دعا قبول فرما

میں اور میرے اہل واعیال کو

حلال اور حرام کی ہمیشہ تمیز ہو


  • عَلَيْهِمْ,وَلَاالضَّآلِّينَ

    گمراہوں کی لسٹ  میں ہےہر وہ ادا
    شامل ہو جائے جس میں زیادتی اور زنا

      عیسائیت پہ ہے فٹ گمراہی
    اس قوم نے اللہ پہ تہمت تھی لگائی
    عیسٰی علیہ السلام کو کہتے ہیں اللہ کی اولاد
    اس شرک و گمراہی سے ہوئیں قوم یہ برباد
    گمراہی کی دیتے ہیں یہ کئی مثاالیں
    من گھڑت ہیں اور یہ جھوٹی چالیں
    اس عقیدے کو اپنائے گا جو بھی یہاں
    ذلیل وخوار ہوگا دونوں جہاں
    شرک کی یہ قسم ہے بڑی تباہ کن
    اس بات پہ اب تو یہ مثال سن
    اس شرک کی پکڑی اس نے لمبی تان
    تباہ و بربادی کا پیدا کیا خود ہی سامان
    یاروں میں پھنس گیا شرک کے اس جال میں
    ذلت و رسوائی ملی مستقبل اور حال میں
    کہانی اس طرح ہوئی میری جاری
    کرلی میں نے پیروں سے یاری
    اللہ کی صفات  منہ سے ہوئی ختم
    کرگیا میں یوں خود پہ ستم

     ہر دوسرے انسان کو میں پکڑنے لگا
    انسان کے لیے بن گئی تعریف کی صدا
    یہی پہ دماغ کی سوئی گئی اٹک
    کہ اللہ سے افضل ہے یہ پیر خٹک
    کہ اللہ تک پہچنے کا ہے یہ ذریعہ
    شرک میں ڈوبنے کا ملا انوکھا دریا
    اس محفل میں ڈوبنے کا ملا جو نتیجہ
    زنا اور عمل لوط کا تیر لگا سیدھا

     عمل لوط زنا سے ہوئی دنیا ویران
    تباہ وبرباد ہو ا میں اس جہان
    یاروں میری سنو تم غور سے نصیحت
    مرتی دفعہ بھی کروں گا یہ ہی وصیت
    بری صحبت سے کھڑا ہوں آج میں اکیلا
    اردگرد نہیں  میرے اولاد کا میلا
    اولاد کے بغیر ہے انسان ادھورا
    شرافت سے ہی ہوتا ہے یہ خواب پورا
    اسلام سے دوری سے ملا یہ رنگ
    باقی کسر نکل گئی جب پینے لگا بھنگ
    جہالت سے زنا کی بن گئی عادت
    نفس کی کمزوری سے سمجھنے لگا عبادت
    والدین کو سوچ آئی بنائے اسے انسان
    ہوگیا ہے بیٹا ہمارا گبھرو جوان
    جلد ہی کردی انھوں نے میری شادی
    خوشی کا یہ بندھن بنا میرے لیے بربادی
    کئی سال اولاد جیسی نعمت سے رہا محروم
    اک دن چیک اپ سے دماغ گیا گھوم
    ڈاکٹری رپوٹ سے ایسا چکر آیا
    عمل لوط اور زنا سے دور ہوا سرمایہ
    پہلے پہل سمجھتا رہا بیوی کا ہے قصور
    دوسری شادی کا بھرتا رہا دم میں ضرور
    رپوٹ کی خبر نے چھکے دیئے چھڑا
    اپنی ہی خامی سے دو چت میں گرا

    اولاد جیسی نعمت کے میں نہیں تھا قابل
    شرافت کا نہیں ہوسکتا کوئی بھی مقابل
    اب مجھے رہنے لگا اس بات کا غم
    بیوی میری نکال نہ دے باہر قدم
    جوانی کی دھلیز اوراکیلا میرا گھر
    زانیوں کا رہتا ہے ہمیشہ ویران گھر

     اپنے اکیلے پن سے دنیا کے رنگ سے
    استغفار کرنے لگا میں بڑے ڈھنگ سے
    عَلَيْهِمْ,وَلَاالضَّآلِّينَ کی سمجھ جو آئی
    فحش کی راہ ہے بہت بڑی گمراہی
    کفرو شرک سے برے راہ کھلتے ییں
    توبہ استغفار سے گناہ دھلتے ہیں
    توبہ استغفار کا ملا جو جواب
    اولاد جیسی نعمت کا پورا ہوا خواب

     دعا

      اے اللہ تجھ سے ہے یہ گزارش
    دن قیامت دیلانا ہمیں محمد صلّی اللہ علیہ وسلّم کی سفارش
    غضب ناکی اور ذلالت کی راہیں
    امت مسلمہ کبھی نہ ادھر جائیں
    حرام کی لذت ہو یا فحش کی راہ
    میرے اہل و اعیال سے دور رکھنا سدا
    یارب  تجھ  سے مانگیں ہم جو بھی دعائیں
    میں اور میری نسل تجھ سے دونوں جہاں پائیں

2 comments: